Sunday January 19, 2025

شمالی کوریا نے ایسے ہتھیاروں کی نمائش کر ڈالی کہ امریکہ کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے گزشتہ روز اپنے ایک قومی دن کے موقع پر کچھ ایسے ہتھیاروں کی نمائش کر ڈالی کہ امریکہ ، جنوبی کوریا اور دیگر مخالف ممالک کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق پارٹی کے 76ویں یوم تاسیس پر منعقد کی گئی ایک تقریب کی تصاویر منظرعام پر آئی ہیں جن میں ملک کے حکمران کم جونگ ان کو دیگر رہنماﺅں کے ساتھ تباہ کن میزائلوں کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں میں شمالی کوریا کا نیا میزائل ’ہواسونگ 8ہائپرسانک میزائل‘ بھی شامل تھا جس کا گزشتہ ماہ ہی کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نئی تیار کی گئی ہائپرسانک گلائیڈ وہیکل کی بھی اس موقع پر نمائش کی گئی۔انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹڈیز کے ماہر جوزف ڈمپسے و دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ”ان تصاویر سے ثابت ہوتا ہے کہ شمالی کوریا کا نیا ہتھیار سابقہ ہواسانگ 12میزائل کا جدید ورژن ہے۔

3 ہزار کروڑ کے اثاثوں کا مالک کون ہوگا؟ امیتابھ بچن کی وصیت سامنے آگئی

آئی ایم ایف نے آئندہ سال مہنگائی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی رواں سال مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد، آئندہ سال مہنگائی 9.2 فیصد ہوسکتی ہے

چین اور بھارت میں مذاکرات ناکام، سرحد پر کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی، نیا خطرہ

FOLLOW US