Saturday April 27, 2024

تاریخی خسارہ، مودی سرکار نے قومی ائیر لائن فروخت کردی

بھارت نے اپنی قومی ائیرلائن ائیر انڈیا بھارتی بزنس گروپ ٹاٹا کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالرز میں فروخت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ائیر انڈیا کے 9.5 ارب ڈالرکے تاریخی خسارے اور اس میں تسلسل کے ساتھ اضافے کے باعث حکومت کافی عرصے سے اسے بیچنے کی کوششیں کر رہی تھی، کیونکہ حکومت کو روزانہ کی بنیاد پر 26 لاکھ ڈالر کا نقصان ہو رہا تھا۔ مالی مشکلات کے باعث حکومت کیلئے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات پورے کرنا ایک معمہ بنا ہوا تھا۔ اسی دوران ایئر انڈیا کے کچھ طیاروں کو فروخت بھی کرنا پڑا۔ بھارتی حکومت کو ایک طویل انتظار کے بعد معقول خریدار ملا جس کے ساتھ معاملات طے پا گئے۔ بھارتی پرائیویٹائزیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ٹوہن کانٹا پانڈے کا کہنا ہے

بڑے بڑے افسروں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا حکم۔۔ عدالت نے سرکاری ملازمین پر بجلیاں گرادیں، آج تہلکہ خیز خبر

کہ ائیرلائن کی فروخت کا عمل رواں سال دسمبر کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔ بھارتی حکام اس فروخت کے اس معاہدے کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹاٹا گروپ نے ہی 1932ء میں اس ایئرلائن کی بنیاد رکھی تھی اور 1953ء میں اس وقت کی بھارتی حکومت نے اسے قومی ملکیت میں لے لیا تھا،اور اس کے علاوہ ٹاٹا گروپ پہلے ہی بھارت میں 2 ائیرلائنز چلا رہا ہے جس میں “وستارا”اور ائیر ایشیا انڈیا شامل ہیں۔

’’ ریمبو نے میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں اور وہ مجھے ۔‘‘ مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

ایف35طیاروں کی ڈیل میں ناکامی ، ترکی ایف16 خریدنے کے لیے کوشاں

FOLLOW US