Sunday January 19, 2025

روس کی یونیورسٹی میں طالب علم کی ساتھیوں پر فائرنگ، 8 افراد ہلاک طلباء نے دوسرے فلور سے چھلانگ کر جانیں بچائیں، متعدد زخمی ہو گئے

ماسکو : روس کی یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 8افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق روس میں واقع یونیورسٹی کے اندر طالب علم نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی میں طالب علم کی جانب سے ساتھیوں پر فائرنگ کی گئی۔ طلبا نے پرم اسٹیٹ یونیورسٹی میں دوسرے فلور سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہیں۔اس دوران کئی طلباء زخمی بھی ہو گئے جنہیں 9 ایمبولینسز کی مدد سے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔روسی وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آور بھی زخمی بھی ہوا جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔حملہ آور کی شناخت تیمور بیکنسروف سے ہوئی ہے۔ ۔طالب علم کی جانب سے ساتھیوں پر فائرنگ کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی تاہم پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گے۔

عزیزالرحمان نے وفاق المدارس میں اثرورسوخ پر طالبعلم سے بد فعلی کی،۹افراد بطور گواہ پیش ، سنسنی خیز انکشافات ،سب کچھ اُگل دیا

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی دورہ منسوخ کرنے پر میدان میں آگئے ، خاموشی توڑتے ہوئے اس عمل کو ’ شرمناک قرار ‘ دیدیا

ہمیں لیکچر دینے والے اپنی بیٹیوں کا حال دیکھیں، شہریار آفریدی کا سڑک پر سوتے امریکی شہریوں پر تبصرہ

FOLLOW US