Monday January 20, 2025

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، وفاقی وزیر علی زیدی نے اعداد و شمار کے ساتھ نئی منطق پیش کردی

کراچی: وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں65فیصد اضافہ ہوا ہے، حکومت نے صرف 16.3 فیصد اضافہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ پٹرول کی قیمت جنوری میں 106 اور ستمبر میں 123 روپے رہی، ایکس ریفائنری کی قیمتیں جنوری میں 57.71اور ستمبر میں 95.41 روپے رہیں، حکومت نے پی ڈی ایل میں 75 فیصد اور سیلز ٹیکس میں 23 فیصد کمی کی۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ الزام تراشیاں بند کر کے لوٹی ہوئی دولت واپس کریں۔

عام سی لڑکی اردن کی شہزادی بن گئیں۔۔ جانیں یہ پاکستانی لڑکی کون تھیں؟ جس کے لیے اردن کا شہزادہ بارات لے آیا

دوسری طرف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ وزیراعظم کو خاص انسیت ہے اور وہ ہر معاملے میں کراچی کے معاملات پر فالو اَپ لیتے ہیں ،پیپلز پارٹی 13 سال سے حکومت میں ہے لیکن اس نے شہریوں کے لئے کچھ نہیں کیا ،کراچی میں فائر برگیڈ بھی ہم نے دی تھی اور اب بسیں بھی فیڈرل گورنمنٹ دے رہی ہے،ہم ہائبرڈ بسیں کراچی کی یونیورسٹیوں کو بھی خرید کر دے رہے ہیں ۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے قبل ہی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کا انکشاف

لاہور ائیر پورٹ پر اڑان بھرتے ہوئے جہاز کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے کی کوشش ، جہاز میں خوف و ہراس پھیل گیا

FOLLOW US