Friday April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان کے دوست نووجوت سنگھ سدھو کو بھارتی پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا دیے جانے کا امکان

نئی دہلی : وزیراعظم عمران خان کے دوست نووجوت سنگھ سدھو کو بھارتی پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے کانگریس پارٹی میں اختلافات کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ امریندر سنگھ نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی تضحیک محسوس کر رہے تھے، اس لیے انہوں نے کانگریس پارٹی کے ایک اجلاس کے دوران اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ امریندر سندھ نے استعفیٰ دینے سے قبل کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے آگاہ کیا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ امریندر سنگھ کے مستعفیٰ ہونے کے بعد نووجوت سنگھ سدھو کو بھارتی پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ بنا دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کے لیے شرمناک لمحہ، دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے بلے باز نے آج پاکستان آنے کا اعلان کردیا

جبکہ اس حوالے سے مودی نواز میڈیا نے فوری ہی پراپیگنڈا بھی شروع کر دیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ چونکہ نووجوت سنگھ سدھو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دوست ہیں، اس لیے اگر وہ وزیر اعلیٰ بن گئے تو پاکستان نواز پالیسیاں اختیار کریں گے۔ جبکہ مستعفی ہونے والے امریندر سنگھ نے بھی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ نووجوت سنگھ سدھو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دوست ہیں، اس لیے اگر انہیں وزیرراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تو وہ اس کی مخالفت کریں گے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ نووجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر کرتارپور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی اور دل کھول کر وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت پاکستان کی بھی تعریف کی تھی۔ اسی وجہ سے مودی نواز میڈیا نے نووجوت سنگھ سدھو کیخلاف کردار کشی مہم شروع کی جو اب تک جاری ہے۔

چھٹی کے دن پاکستانیوں تیاری کرلو۔۔۔!!! گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کینیڈا میں پاکستانی فیملی کے گھر پر حملے میں نوجوان کے قتل پر حکومت حرکت میں آگئی

FOLLOW US