Thursday March 28, 2024

انخلاء کے دوران 200 افغان بچے بغیر والدین یا رشتے دار دوحہ پہنچ گئے بچوں کی عمریں 8 سے 17 برس کے درمیان ہیں

دوحہ : افغانستان سے انخلاء کے دوران 200 افغان بچے بغیر والدین یا رشتے دار دوحہ پہنچ گئے ، بچوں کی عمریں 8 سے 17 برس کے درمیان ہیں ، قطر چیریٹی اور دیگر ادارے ان بچوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے انخلاء کے دنوں میں کابل سے بیرون ملک جانے والی پروازوں کے ذریعے تقریباً 200 ایسے افغان بچے بھی دوحہ پہنچے ہیں جن کے ساتھ نہ تو ان کے والدین تھے اور نہ ہی کوئی رشتے دار ان کے ہمراہ تھا ان بچوں کو دوحہ کے ایک سینٹر میں رکھا گیا ہے ، ان بچوں کی عمریں 8 سے 17 برس کے درمیان ہیں جن کی دیکھ بھال قطر چیریٹی اور دیگر ادارے کر رہے ہیں۔

حکومت ہمارا معاشی قتل بند کرے، 15 ستمبر تک ٹرانسپورٹ بحال نہ کی گئی تو ملک بھر کی سڑکوں کو بلاک کردیں گے،ٹرانسپورٹ مالکان کی دھمکی

اس حوالے سے اردو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 اگست کے بعد بغیر کسی سرپرست کے 300 بچوں کو افغانستان سے قطر ، جرمنی اور دیگر ممالک بھیجا گیا ، ان بچوں کے ایئرپورٹ پہنچے اور وہاں سے قطر جانے والی پروازوں میں سوار ہونے سے متعلق ابل ایئرپورٹ کے دروازوں پر تعینات ایک فرانسیسی پولیس افسر نے بتایا کہ ایک خاتون نے اپنے بچے کو فرانسیسی سپیشل فورسز کی جانب پھینکا تو انہوں نے بچے کو اٹھایا وہ بہت چھوٹا تھا اور اس کی ماں ہجوم میں کہیں غائب ہوگئی ، فرانسیسی سپیشل فورسز نے بچے کو امریکی میڈکس کے حوالے کیا جہاں بچے کا علاج کیا گیا اور اس کو دوحہ بھیجا گیا۔ اسی فرانسیسی افسر نے مزید بتایا کہ انخلاء کے دوران ایک آدمی 3 بچوں کے ساتھ ایئرپورٹ کے دروازے پر آیا اور وہ ان کو لے کر اندر آگیا وہ سب یتیم بچے تھے ، اس شخص نے شاید ان بچوں کو دروازہ کھولنے کے لیے استعمال کیا ، ان بچوں کو بھی افغانستان سے نکالا گیا تاہم دوحہ میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے بچوں کے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

18ستمبر سے ہی ملک میں سردی شروع ہوجائے گی کیونکہ بارشوں کا نیا سلسلہ اب رکنے والا ہرگز نہیںمحکمہ موسمیات نے انتہائی اہم پیشگوئی کر ڈالی

بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ ملیکا شروات نے پہلی بار بھارت چھوڑنے کی شرمناک وجہ بتا دی

FOLLOW US