Sunday January 19, 2025

حکومت ہمارا معاشی قتل بند کرے، 15 ستمبر تک ٹرانسپورٹ بحال نہ کی گئی تو ملک بھر کی سڑکوں کو بلاک کردیں گے،ٹرانسپورٹ مالکان کی دھمکی

اسلام آباد : حکومت ہمارا معاشی قتل بند کرے، 15 ستمبر تک ٹرانسپورٹ بحال نہ کی گئی تو ملک بھر کی سڑکوں کو بلاک کردیں گے، ٹرانسپورٹ مالکان کی دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہمارا معاشی قتل بند کرے، 15 ستمبر تک ٹرانسپورٹ بحال نہ کی گئی ملک بھر کی سڑکوں کو بلاک کردیں گے۔ مرکزی چیئرمین حاجی اکرم ذکی، سیکرٹری ملک ظفر، حاجی بجاش خان نیازی، میاں خان بلوچ اور اختر خان نیازی نے دیگر ٹرانسپورٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن اور حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹ کا کاروبار تباہ ہوگیا۔

18ستمبر سے ہی ملک میں سردی شروع ہوجائے گی کیونکہ بارشوں کا نیا سلسلہ اب رکنے والا ہرگز نہیںمحکمہ موسمیات نے انتہائی اہم پیشگوئی کر ڈالی

جہاز، ٹرین، اورنج ٹرین چل سکتی ہے تو پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا جواز سمجھ نہیں آتا، اس فیصلے سے غریب آدمی کے گھر کا چولہا بند ہوگیا۔ انہوں نے کہا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ٹرانسپورٹ کی بندش کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے ورنہ پورا ملک جام کردیں گے۔ٹرانسپوٹرز نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے، پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے انٹراسٹی ٹرانسپورٹ بند ہے، جس سے نہ صرف عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بلکہ ٹرانسپوٹرز کو بھی معاشی طور پر پریشانیکا سامنا ہے۔ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے حکومت نےنئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جن کے مطابق شادی بیاہ کی تقاریب کا انعقاد صرف آؤٹ ڈور کیا جا سکے گا۔ 24 شہروں میں انڈور جم پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔جن اضلاع میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، رحیم یار خان، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، لاہور، شیخوپورہ، بھکر، خانیوال، سیالکوٹ اور فیصل آباد شامل ہیں۔

رونالڈو پر جنسی زیادتی کاالزام لگانے والی خاتون کا نام فٹبال میچ کے دوران لہرا دیا گیا

پابندی والے اضلاع میں ہری پور، مالا کنڈ، مانسہرہ ، صوابی ، ڈی آئی خان ، سوات ، ایبٹ آباد اور پشاور بھی شامل ہیں۔دوسر ی جانب وزیرصحت پنجاب نے کورونا پر قابو پانے کیلئے اگلے20 دن اہم قرار دے دیے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے آئندہ 20 دن بہت اہم ہیں، ہسپتالوں میں زیرعلاج 88 فیصد لوگ نان ویکسی نیٹڈ ہیں، ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر سے ہی بچا جاسکتا ہے۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکریٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا وبا کی صورتحال، سپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اور ویکسی نیشن اہداف کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15ہائی رسک اضلاع میں پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہرپر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سال کی بلند ترین سطح 169پر پہنچ گیا چار مہینوں میں ڈالر15 روپے82 پیسے مہنگا ہوچکا ہے

FOLLOW US