Friday May 3, 2024

دعوتِ اسلامی نے جنوبی کوریا میں آن لائن ہفتہ وار اجتماع کا آغاز کر دیا

کوریا : تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی نے جنوبی کوریا میں آن لائن ہفتہ وار اجتماع کا آغاز کر دیا ہے. کوریا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر حکومت نے عبادات و اجتماعات پر محدود پابندی لگا رکھی ہے جس کی وجہ سے دعوتِ اسلامی کے زیرِانتظام مساجد وغیرہ میں ہفتہ وار اجتماعات کو محدود کر دیا گیا ہے۔ مبلغ دعوتِ اسلامی اور جنوبی کوریا میں انچھن مسجد کے امام علامہ فراز علی صدیقی مدنی عطاری نے ہفتہ وار اجتماع میں بیان کرتے ہوئے کوریا میں مقیم مسلمانوں سے التجا کی ہے کہ ہر ہفتے کی رات 9 بجے دعوتِ اسلامی کے آن لائن ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کریں تاکہ کوریا میں رہتے ہوئے بھی دین کا علم حاصل کر کے دین کے کام کو آگے بڑھایا جا سکے۔

معروف خاتون اینکر پرسن ماریہ میمن کی مرحومہ والدہ کا سونا نجی بینک کے لاکر سے غائب ، بینک پر چوری کا الزام لگا دیا

انہوں نے مزید بتایا کہ آن لائن ہفتہ وار اجتماع کا دورانیہ صرف 40 منٹ ہوا کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمان آسانی سے وقت نکال کر ہفتے کی رات 9 بجے اس آن لائن ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کر سکیں۔ ہفتہ وار اجتماع کے زوم لنک کو حاصل کرنے کے خواہشمند حضرات جنوبی کوریا میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ویڈیو پیغام، موت کی خبریں دینے والوں پر برہم ہو گئے میں بالکل خیریت سے ہوں،کچھ احسان فراموش لوگ کل سے خبریں لگارہے ہیں

چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

FOLLOW US