ماسکو : روس کے صدر ولادیمیر پوٹن جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور وزیر کی آخری رسومات کے موقع پرآبدیدہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن اپنے وزیر کی آخری رسومات کے موقع پر موجود تھے جہاں وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور غمزدہ ہو گئے جب کہ ولادی میر پوٹن نے اپنے سابقہ ذاتی محافظ زینی شیف کی موت کو ایک ناقابل تلافی ذاتی نقصان قرار دیا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل روس کے ایک وزیر نے حادثے کا شکار ہونے والے کیمرہ مین کو بچا لیا لیکن خود زندگی کی بازی ہار گئے ، روس کے وزیر برائے ایمرجنسی آرکٹک ریجن میں اس وقت حادثے کا شکار ہوئے جب انہوں نے ایک کیمرہ مین کو بچانے کی کوشش کی ، روس کے وزیر برائے ایمرجنسی نے پہاڑ پر سے گرنے والے ایک کیمرہ مین کو بچانے کیلیے فوری طور پر پانی میں چلانگ لگائی تو بدقسمتی سے وہ پتھر سے ٹکراگئے ، روسی وزیر کا سر پتھر سے ٹکرانے کے باعث انتقال ہو گیا جب کہ کیمرہ مین محفوظ رہا۔
فیصل آباد؛ 4 پولیس اہلکاروں کی کار سوار مرد و خاتون سے بدسلوکی‘ چاروں اہلکار گرفتار