Wednesday May 15, 2024

اسرائیل کی انتہائی ہائی سکیورٹی جیل سے 6فلسطینی قیدی فرار، ویڈیو وائرل

یروشلم: اسرائیل کی انتہائی ہائی سکیورٹی جیل سے 6فلسطینی قیدی فرار، قیدی سرنگ کھود کر انتظامیہ کو چکما دیتے ہوئے ڈرامائی انداز میں بھاگ نکلے، ویڈیو وائرل۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی ایک ہائی سکیورٹی جیل سے چھ فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ مقامی میڈیا نے پیر کو بتایا کہ ان کا تعلق ایک جنگجو گروہ سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فرار ہونے والوں میں سے پانچ اسلامک جہاد نامی تحریک کے رکن ہیں جبکہ ایک فتح پارٹی سے وابستہ ایک جنگجوگروپ کا سابق کمانڈر ہے۔ یہ واقعہ شمالی اسرائیل میں واقع گلبا نامی جیل میں رونما ہوا، جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔اسرائیلی حکام نے ان چھ فلسطینی قیدیوں کو پکڑنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں جو اسرائیل کی سخت سکیورٹی والی جیل سے سرنگ کھود کر فرار ہو گئے تھے۔

افغانستان کی یونیورسٹیز میں مرد اور خواتین کے درمیان پردےلگا کر کلاسز کا آغاز

خیال ہے کہ ان افراد نے کئی مہینے اپنے سیل میں ایک سرنگ کھودی جس کا دوسرا سرا گلبوا جیل کی دیوار کے دوسری طرف سڑک پر نکلتا ہے۔جیل کے باہر کسانوں نے جیل حکام کو خبردار کیا کہ انھوں نے اپنے کھیتوں میں مشتبہ افراد کو دوڑتے ہوئے دیکھا ہے۔فرار ہونے والوں میں عسکریت پسند گروپ الاقصیٰ مارٹیئرز بریگیڈ کے ایک سابق رہنما اور اسلامی جہاد کے پانچ ارکین بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی جیلوں کی سروس کے ایک اہلکار نے فرار کو سیکیورٹی اور انٹیلیجنس کی ایک بڑی ناکامی کہا ہے جبکہ فلسطینی عسکریت پسند گروہوں نے اسے ’بہادرانہ‘ قرار دیا ہے۔گلبوا جیل میں، جو شمالی اسرائیل کی ایک اعلیٰ سیکیورٹی کی جیل ہے اور جسے محفوظ ہونے کی وجہ سے ’سیف‘ بھی کہا جاتا ہے، حکام کو قیدیوں کے فرار کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب مقامی کسانوں نے انھیں بتایا کہ قریبی زرعی کھیتوں میں کچھ مشکوک افراد بھاگتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی

جب جیل کے عملے نے مقامی وقت کے مطابق 04:00 بجے قیدیوں کو گنا تو انھیں پتہ چلا کہ چھ قیدی کم ہیں۔خیال ہے کہ فلسطینی قیدیوں نے اپنے غسل خانے کے فرش میں سوراخ کر کے وہاں سے باہر نکلنے کا راستہ بنایا تھا۔ سرنگ کا دوسرا سرا بظاہر جیل کے باہر سڑکے کے پاس نکلتا ہے۔تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حکام غسل خانے کے سنک کے نیچے ایک چھوٹے سوراخ کا معائنہ کر رہے ہیں جبکہ دوسرا سوراخ جیل کی دیواروں کے ساتھ والی کچی سڑک کے وسط میں ہے۔یروشلم پوسٹ کے مطابق قیدیوں نے کھودنے کے لیے زنگ آلود چمچ استعمال کیا تھا جسے انھوں نے ایک پوسٹر کے پیچھے چھپا رکھا تھا۔

وزیرِ اعظم کا بڑا فیصلہ ، مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی پیداوار طویل مدتی پلان کی منظوری دے دی

FOLLOW US