Saturday May 18, 2024

میں بھی ریاست مدینہ کی بیٹی ہوں ۔مینارپاکستان واقعہ کے بعد کیا اب بھی ٹک ٹاک استعمال کریں گی؟عائشہ اکرم بتاتے ہوئے روپڑیں

لاہور: گزشہ دنوں مینارپاکستان پرٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ ہونے والے افسوسناک واقعہ نے جہاں سوشل میڈیاپرایک طوفان برپاکردیاہے وہیں اب عائشہ کابیان بھی سامنے آیاہے ۔عائشہ کاایک انٹرویومیں کہناتھاکہ اب میں ان تمام لوگوں کی شکرگزارہوں جنہوں نے میرے لیے آواز اٹھائی عائشہ کہتی ہیں کہ میں بیان نہیں کرسکتی ہوں جس مشکل سے میں آپ سے بات کررہی ہوں۔جبکہ عائشہ کاپروپیگنڈا سے متعلق کہناتھاکہ تمام خواتین نے میراساتھ دیا۔پاکستانی بھائیوں نے مجھے سپورٹ کیاکیونکہ میں نے جھوٹ نہیں بولا،سچ کاساتھ دیاتھا۔عائشہ اکرم نےعوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ خداراغلط فتوے نہ دیجیے ۔بہت مشکل سے میں نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے مجھے اورمت اچھالیے ۔میں ایک سچ کی جنگ لڑ رہی ہوں جس میں مجھے آپ کاساتھ چاہیے۔عائشہ نے مزید کہا کہ میں ریاست مدینہ کی بیٹی ہوں، اس قوم کی بچی ہوں۔ میں اپنی ہی قوم کا نام کیوں خراب کرونگی آپ سب مرد میرے محافظ ہیں،

راولپنڈی میں مدرسےکی طالبہ کے ساتھ استاد کی زیادتی، میڈیکل رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافاف

ان مردوں کے بغیر عورت بھی محفوظ نہیں ہے۔ مینارپاکستان واقعہ سے متعلق عائشہ کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے مینار پاکستان جاتی رہی ہوں، کبھی کچھ غلط نہیں ہوا، مگر اس بار یہ واقعہ کیسے ہوا؟ میرے پاس خود اس بات کا جواب نہیں ہے، نہ میں نےف ح ش قسم کے کپڑے پہنے تھے اور نہ ہی ایسی حرکتیں کیں۔جبکہ اپنے دوست ریمبو سے متعلق عائشہ کا کہنا تھا کہ ریمبو اور میں پچھلے دو سال سے ٹک ٹاک بناتے ہیں۔ ریمبو ایک غریب فیملی سے تعلق رکھتا ہے اسی لیے میں اسے معاشی طور پر بھی سپورٹ کرتی ہوں میں ریمبو کے ساتھ مینار پاکستان میں داخل ہوئی تھی، جبکہ ریمبو کی اپنی ٹیم بھی وہاں موجود تھی مجھے ریمبو کی ٹیم کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے، میں پہلے کبھی ان سے نہیں ملی مگر وہ ٹیم ممبرز ہیں۔مستقبل میں ٹک ناک کے استعمال سے متعلق عائشہ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹک ناک ویڈیوز بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میں بہت افسردہ ہو گئی ہوں، میں ٹوٹ چکی ہوں۔ اب مجھ میں ہمت نہیں ہے میرا دل ٹوٹ چکا ہے۔

ملک بھر میں زیادتی اور ہراسگی کے بڑھتے ہوئے واقعات ، علماء و مشائخ نےمجرموں کو سرعام سزائیں دینے کا مطالبہ کردیا

افغان طالبان کا کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائیاں فوری روکنے کا حکم

FOLLOW US