Monday January 20, 2025

افغان گلو کارہ آریانہ امریکی فوجی جہاز میں کابل سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں

کابل:افغان پوپ سنگر آریانہ سعید امریکی فوجی طیارے کے ذریعے افغانستان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں ۔ کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان سے غیرملکیوں اور افغانوں کے انخلا کا عمل جاری ہے، اس دوران متعدد افغان شہری بھی افغانستان سے جانا چاہتے ہیں تاہم پروازیں نہ ہونے کے باعث انہیں مشکلات کاسامنا ہے۔ایسے ہی لوگوں میں افغان پوپ سنگر آریانہ سعیدبھی شامل ہیں جوکہ امریکی فوجی طیارے کے ذریعے افغانستان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں آریانہ نے امریکی فوجی طیارے میں بیٹھے ہوئے اپنی تصویر پوسٹ کی اور بتایا کہ ‘میں گذشتہ چند ناقابل یقین راتوں کے بعد زندہ ہوں اور بخیریت دوحہ پہنچ چکی ہوں اور اب استنبول میں اپنے گھر جانے کے لیے فلائٹ کا انتظار کررہی ہوں’۔

افغانستان میں اسلامی روایات کا احترام کریں، اسلامی کپڑے پہنیں، چین کی اپنے شہریوں کو ہدایت

افغانستان میں اب تک ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے صوبہ پنجشیر میں جنگ کا خطرہ ٹل گیاا، احمد مسعود کا طالبان کی حمایت کا اعلان

طالبان کو بڑا جھٹکا،افغانستان میں مزاحمتی قوتوں نے طالبان سے تین اضلاع کا قبضہ چھین لیا۔۔

FOLLOW US