Monday January 20, 2025

متحدہ عرب امارات نے ہزاروں افغانیوں کو عارضی رہائش دینے کا اعلان کر دیا

دُبئی: پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان میں اقتدار پر طالبان براجمان ہو چکے ہیں، جس کے بعد ہزاروں افغانی باشندوں کی دوسرے ممالک کی جانب منتقلی جاری ہے۔ اس حوالے سے امارات نے افغانی بھائیوں کو عارضی رہائش دینے کا اعلان کیا ہے۔ اُردو نیوز کے مطابق امارات نے افغانستان سے نکلنے والے پانچ ہزار شہریوں کی عارضی میزبانی کی منظوری دی ہے۔ امریکہ نے امارات سے درخواست کی تھی کہ دیگر ملکوں میں ان کی مستقل بندوبست سے قبل عارضی طور پر انہیں رہائش فراہم کی جائے۔امارات کی سرکاری خبر ساں ایجنسی وام نے دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’امریکہ کی درخواست پر پانچ ہزار افغانیوں کی عارضی میزبانی کی جائے گی۔ اس کے بعد انہیں دیگر ممالک منتقل کردیا جائے گا‘۔

وزارت پیٹرولیم کوایل این جی خریدنے میں ایک بار پھر دیر کرنے سے تاریخ کی مہنگی ترین بولی موصول، قومی خزانےکو ساڑھے 16ارب کے نقصان کا خدشہ ہے، ذرائع

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ’ ا?ئندہ چند روز کے دوران امریکی طیاروں سے پانچ ہزار افغان شہری کابل سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے‘۔ اماراتی وزیر خارجہ سلطان محمد الشامسی نے کہا ہے کہ ’ امارات کا نیا اقدام نازک حالات میں بین الاقوامی تعاون کا ایک اور عملی ثبوت ہے۔ امارات اسی پالیسی پر گامزن ہے کہ نازک وقت میں بین الاقوامی برادری سے تعاون کیا جائے‘۔امارات نے اس سے قبل افغانستان سے نکلنے والے سیکڑوں شہریوں کی منتقلی کیلیے پروازوں کا بندوبست کیا تھا۔مختلف ممالک کے سفارتکار اور این جی اوز کے اہلکاروں اور ملازمین کو امارات لایا گیا۔ امارات نے افغانستان سے اپنے طیاروں کے ذریعے 8500 غیرملکیوں کے نکلنے میں بھی مدد کی۔

افغانستان میں اب تک ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے صوبہ پنجشیر میں جنگ کا خطرہ ٹل گیاا، احمد مسعود کا طالبان کی حمایت کا اعلان

افغان صورتحال کے حوالے سے پاکستان پر الزامات، برطانوی فوج کے چیف نے اینکر کو لاجواب کر دیا، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جنرل قمرباجوہ بہت سچے انسان ہیں

FOLLOW US