Monday January 20, 2025

یورپی یونین نے افغانستان کی امداد بند کرنے کا اعلان کردیا

کابل: یورپی یونین نے افغانستان کی مالی امداد بند کرنے کااعلان کردیا۔یورپی یونین کی پارلیمنٹ سے خطاب میں یونین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہوا قیامت سے کم نہیں ہے، فوری طور پر ترقیاتی امداد معطل کررہے ہیں تاہم اقوام متحدہ کی مدد سے انسانی مدد جاری رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال طالبان خود کو اچھا بنا کر پیش کر رہے ہیں لیکن ابھی ان کا عمل دیکھنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پاکستان،ایران، چین اور روس کا کردار بڑھ گیا ہے، چین طالبان کو تسلیم کر چکا ہے، روس تسلیم کرے گا، یورپی یونین بھی طالبان سے بات کررہا ہے ،تسلیم نہیں کررہا، یورپ افغانستان میں تبدیلی سے متاثر ہوگا۔

پولیس اہلکار کی کمال پھرتی ،چلتی ٹرین کی چھت سے ٹریک پر گرنے والے نوجوان کو بچا لیا ،ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل

’شریعت میں حلالہ سینٹر کا تصور موجود نہیں ،ایسے اداروں کے خلاف بھر پور کارروائی ہو گی‘

مینار پاکستان پر ہراسانی کا سامنا کرنے والی لڑکی کا تعلق کس شعبے سے ہے؟

FOLLOW US