Monday January 20, 2025

ملک چھوڑ پر بھاگنے والے سابق صدر اشرف غنی کی گرفتاری۔۔ افغانستان سے بڑی خبر

کابل: کابل کے شہریوں نے بین الاقوامی پولیس انٹرپول سے سابق افغان صدر اشرف غنی کو گرفتار کرکے افغانستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔افغانستان کے ٹی وی آریانہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق کابل کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اشرف غنی نے افغان مسئلہ کے سیاسی حل کو ترجیح دینے کے بجائے ملک کو ایک بڑے مسئلے سے دوچار کردیا ہے۔شہریوں نے بعض میڈیا رپورٹس کے حوالے سے کہا کہ اشرف غنی اپنے ساتھ ملکی خزانے سے ملین ڈالرز بھی چوری کرکے لے گئے ہیں۔سابق صدر اشرف غنی اتوار کے دن اس وقت اپنے رفقاء کے ساتھ بیرون ملک چلے گئے جب طالبان صدارتی محل کے دروازے تک پہنچ گئے تھے۔کابل کے ایک شہری احمد ناصر کا کہنا ہے کہ سابق صدر کا احتساب ہونا چاہیے کیوں کہ وہ اچانک بیرون ملک چلے گئے ہیں حالاں کہ ان کو طالبان کے ساتھ بات چیت اور پرامن انتقال اقتدار کے بعد ملک سے جانا چاہیے تھا۔

کراچی سے خیبر تک شدید بارشیں ۔۔ کب سے پاکستان میں جل تھل ایک ہونےوالاہے؟بڑی پیشگوئی

ایک اور شہری شاہ آغا نے دعویٰ کیا کہ سب کو پتہ ہے کہ گزشتہ 20 سال کے دوران لوگوں نے لوٹ مار کی ہے اس لیے وہ سب بھاگنے کی کوششوں میں ہے۔منصور جان کا کہنا ہے کہ انٹرپول کو چاہیے کہ اشرف غنی کو گرفتار کرکے افغانستان واپس بھیجے تاکہ لوگوں کو اپنے منصب سے خیانت کی سزا مل سکے۔کابل کے اکثر شہریوں نے طالبان سے ملک میں جلد سے جلد انتظامی مسائل کو حل کرنے اور ملک کو افراتفری کی صورتحال سے نکالنے کی اپیل کی ہے۔

امریکی فوج جہاں جاتی ہے، بے امنی اور تباہ شدہ گھرچھوڑکر جاتی ہے، چین افغان جنگ میںبدترین ناکامی پر چین کی امریکا پر شدید تنقید

FOLLOW US