Tuesday January 21, 2025

سی این این کی خاتون صحافی کی برقع پہن کر کابل میں رپورٹنگ، ویڈیو وائرل شہریوں کے ساتھ طالبان کا رویہ دوستانہ ہے،مجھے دیکھ کر طالبان جنگجو تھوڑا پریشان دکھائی دیے تاہم مجھے کوریج سے نہیں روکا

کابل : شہریوں کے ساتھ طالبان کا رویہ دوستانہ ہے، مجھے دیکھ کر طالبان جنگجو تھوڑا پریشان دکھائی دیے تاہم مجھے کوریج سے نہیں روکا، سی این این کی خاتون صحافی کی برقع پہن کر کابل میں رپورٹنگ، ویڈیو وائرل- تفصیلات مطابق اس وقت دنیا بھر کی نظریں افغانستان پر لگی ہیں اور ہر صحافی اپنی جان پر کھیل کر وہاں سے خبریں بھیج رہے ہیں۔ سی این این کی خاتون رپورٹر کلاریسا وارڈ برقع پہن کر کابل میں رپورٹنگ کر رہی ہیں اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ وہ سی این این کیلئے سڑکوں پر عوام اور طالبان کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔ کلاریسا وارڈ نے اپنے چینل کے ذریعے شہر کے حالات سے آگاہ کیا۔

رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے شرعی پردہ شروع کر دیا اللہ پاک نے مجھے ہدایت دی،ہدایت کسی کو بھی اچانک مل سکتی ہے

خاتون رپورٹر نے سیاہ رنگ کا برقع پہن رکھا ہے اور مختلف مقامات سے رپورٹس بھیج رہی ہیں۔ افغان طالبان کے آنے کے بعد کابل کی کیا صورتحال ہے سی این این کی خاتون رپورٹر نے آنکھوں دیکھا حال بتایا۔ برقع میں ملبوس سی این این کی رپورٹر نے شہر کے مختلف علاقوں کا چکر لگایا۔ فتح پر خوشی سے سرشار طالبان شہر کی سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دیئے ۔ افغان صدارتی محل اور امریکی سفارتخانے کا کنٹرول بھی ان کے ہاتھ میں ہے۔ کلاریسا وارڈ نے رپورٹ دی کہ طالبان جنگجووں نے امریکہ کے خلاف نعرے بھی لگائے ۔ شہریوں کے ساتھ ان کا رویہ دوستانہ ہے اور عوام ان کے ساتھ تصویریں بھی بنوا رہے ہیں ۔ سی این این کی خاتون رپورٹر کے مطابق طالبان جنگجووں کا کہنا تھا کہ صورتحال قابو میں ہے۔ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ خاتون رپورٹر کے مطابق انہیں دیکھ کر طالبان جنگجو تھوڑا پریشان دکھائی دیے تاہم انہیں کوریج سے نہیں روکا ۔ واضح رہے کہ

FOLLOW US