Tuesday January 21, 2025

رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے شرعی پردہ شروع کر دیا اللہ پاک نے مجھے ہدایت دی،ہدایت کسی کو بھی اچانک مل سکتی ہے

کراچی : جی ڈے اے کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے شرعی پردہ شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ماضی میں ہم نے کئی بار دیکھا کہ معروف اداکارائیں اور ماڈلز فیشن کی دنیا چھوڑ کر اسلام کی طرف راغب ہوئیں اور آئندہ زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا۔کئی ایسی اداکارائیں بھی ہیں جنہوں نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر باپردہ رہنے کا فیصلہ کیا۔ اور اب معروف سیاسی خاتون رہنما نصرت سحر عباسی نے بھی بقیہ زندگی باپردہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے شرعی پردے پر وضاحت بھی پیش کی۔ نصرت سحر عباسی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اللہ پاک نے مجھے ہدایت دی ہے۔پہلے فل میک کر کے گھومنا اور پھر اس طرح سے پردہ کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن اللہ آسان کرواتا ہے۔ اللہ تعالیٰ جب دل میں ڈال دے تو پھر دنیا کی پرواہ نہیں ہوتی،ہم سب کو پتہ ہے ہم نے مرنا ہے،اللہ نے مجھے بھی ہدایت دے دی ہے۔

کابل، جہاز سے لٹک کر کابل سے باہر جانے کی کوشش میں تین نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

ہدایت کسی کو بھی اچانک مل سکتی ہے۔ کئی لوگ اچانک اسلام قبول کر لیتے ہیں۔ مجھے بھی ایمان ملا ، ہدایت ملی، اللہ کا شکر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ میرے پردے پر تنقید کی بجائے مثبت انداز میں لیں۔ ۔واضح رہے کہ نصرت سحر عباسی پاکستان کے عام انتخابات 2008 میں خواتین کے لیے مخصوص نشستوں پرپاکستان مسلم لیگ ف کے امیدوار کے طور پر رکن صوبائی سندھ اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ وہ 2013ء کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص سیٹوں پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کے طور پر رکن صوبائی سندھ اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔جبکہ 2018ء میں ہونے والے انتخابات میں نصرت سحر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی امیدوار کے طور پر دوبارہ سندھ اسمبلی کا حصہ بن گئیں۔ نصرت سحر عباسی اکثر ٹاک شوز کا بھی حصہ ہوتی ہیں جہاں پر وہ مخالف سیاسی جماعت کو خوب آڑے ہاتھوں بھی لیتی ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں کم سے کم اُجرت 20ہزار روپے ماہانہ ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری

FOLLOW US