Wednesday January 22, 2025

طالبان افغانستان پر قابض ہو چکے، اشرف غنی کا ملک سے فرار ہونے کا منصوبہ، بھارتی میڈیاکا دعویٰ

نئی دہلی : افغانستان کے اکثریتی علاقوں پر طالبان کے قبضے کے بعد صدر اشرف غنی استعفیٰ دیکر اہل خانہ سمیت بیرون ملک منتقل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بھارتی نشریاتی ادارے نیوز18 نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے اپنے ساتھیوں سے مشورے کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد وہ کسی تیسرے ملک اہل خانہ سمیت منتقل ہوجائیں گے۔ نیوز18 کا دعویٰ ہے کہ یہ انکشاف صدر اشرف غنی کے ایک اہم اور قریبی ساتھی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کیا ہے۔ اشرف غنی جلد مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ذرائع نے نیوز18 کو یہ بھی بتایا کہ صدر اشرف غنی کا حال ہی میں آنے والا ویڈیو پیغام گزشتہ شب ریکارڈ کیا گیا تھا اس لیے اس پیغام میں استعفی کا اعلان نہیں تاہم صدر سنجیدگی سے مستعفی ہونے کا سوچ رہے ہیں۔

معروف خاتون وکیل خدیجہ صدیقی کی گاڑی پر فائرنگ ،وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او کو بڑا حکم دے دیا

دوسری جانب طلوع نیوز کے مطابق صدر اشرف غنی نے منظر عام پر آنے والے ریڈیو پیغام میں ”حالات قابو میں ہیں“ کا دعویٰ کرتے ہوئے عہد کیا ہے وہ افغانستان میں مزید جنگ اور خوں ریزی نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے کہ صدر اشرف غنی کے مستعفی ہونے کی خبریں اس وقت آئی ہیں جب طالبان جنگجو افغان دارالحکومت کابل اور امریکی سفارت خانے سے محض 50 کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔ جبکہ ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی افغانستان میں فوجی موجودگی اچھی نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ بھارت نے دوسروں کی افغانستان میں فوجی موجودگی کا حشر دیکھ لیا، امریکا اور نیٹو کا افغانستان میں حال بھارت کے لیے کھلی کتاب ہے۔سہیل شاہین نے کہا کہ امریکا بے وقوف بھارت کو آگ میں جھونک کر خود بھاگ رہا ہے، بھارت خطے کا دادا بننے کے چکروں میں امریکا کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ بھارت کی افغانستان میں سرمایہ کاری پاکستان کے خلاف تھی، افغان سرزمین کے استعمال پر طالبان نے فتح کی کاری ضرب لگائی ہے۔نہوں نے کہا کہ بھارت کا افغانستان میں گھناؤنا کردار دن بہ دن کھلتا جارہا ہے، افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

جوبائیڈان کا کپتان کو فون۔۔ عمران خان نے کرارہ وجواب دے دیا ، پاکستانیوں کا دل خوش کر دینےوالی خبر

FOLLOW US