Monday January 20, 2025

ترکی کے جنگلات میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری، تاریخ کی بدترین آتشزدگی قرار

انقرہ: ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانیکی کوششیں جاری ہیں، ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسے اپنے ملک میں لگنے والی تاریخ کی بدترین آتشزدگی قرار دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترک حکام نے بتایاکہ 47 اضلاع میں 217 مقامات پر لگی آگ پرقابو پا لیا گیا ہے، مزید 13 مقامات پر آگ بجھانے کے لیے آپریشن جاری ہے، آگ بجھانے کی کارروائیوں میں 18 طیارے، 57 ہیلی کاپٹرز، 9 ڈرونز، 5 ہزار سے زائد فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں، آتشزدگی سے اب تک ہزاروں ایکٹر رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔

افغانستان میں امریکی جنگی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر طالبان کے ٹھکانوں پر شدید بمباری شروع کر دی

افغانستان: طالبان کا تیسرے صوبائی دارالحکومت پر قبضے کا دعویٰ

FOLLOW US