Saturday April 20, 2024

حج میں کورونا کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا، یورپی یونین بھی سعودی عرب کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکی

برسلز : یورپی یونین کی جانب سے رواں سال حج کے بہترین انتظامات کیے جانے پر سعودی عرب حکومت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ یورپی یونین کے ترجمان برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ لوئس میگل نے اپنے بیان میں سعودی عرب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حج کے بہترین انتظام پر انہیں سعودی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ حجاج کرام میں کورونا وائرس کا ایک کیس بھی ریکارڈ پر نہیں آیا جو کہ لائق تحسین ہے۔ حج کے موقع پر سعودی عرب نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بھی تمام تر انتظامات کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا نے ہم سب کو یہ سچائی یاد دلائی کہ صحت دنیا بھر کے انسانوں کی مشترکہ ضرورت ہے۔ دنیا کا کوئی بھی ایک ملک اس سے تن تنہا نہیں نمٹ سکتا۔ اس کے لیے بین الاقوامی موثر تعاون اور یکجہتی ناگزیر ہے۔

فیصل مسجد اسلام آباد سیل کر دی گئی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر، مسجد انتظامیہ پر جرمانہ بھی عائد

عرب ملک کا ایک بزرگ 118سال کی عمر میں باپ بن گیا، وہ روزانہ کیا چیز بنا کر پیتا ہے،جادوئی نسخہ سامنے آگیا

FOLLOW US