Monday January 20, 2025

فیصل مسجد اسلام آباد سیل کر دی گئی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر، مسجد انتظامیہ پر جرمانہ بھی عائد

اسلام آباد : فیصل مسجد اسلام آباد سیل کر دی گئی، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کا ایکشن، مسجد انتظامیہ پر جرمانہ بھی عائد۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ملک کی مشہور ترین فیصل مسجد کو جمعہ کے روز سیل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ کے روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے ناصرف فیصل مسجد کو سیل کر دیا بلکہ مسجد انتظامیہ پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس سے قبل صدر عارف علوی نے عید الاضحی کے موقع پر فیصل مسجد، اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کیا تھا ۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے معاملے پر سیکرٹری وزارت داخلہ کو خط ارسال کیا گیا، وزارت صحت اور مذہبی امور کو بھی نقول ارسال کی گئیں۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ عید کی نماز کے دوران فیصل مسجد میں کورونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی پر صدر مملکت

عرب ملک کا ایک بزرگ 118سال کی عمر میں باپ بن گیا، وہ روزانہ کیا چیز بنا کر پیتا ہے،جادوئی نسخہ سامنے آگیا

آزاد کشمیر انتخابات، تحریک انصاف کو 22 نشستیں ملنے کا امکان

FOLLOW US