Sunday January 19, 2025

فرار ہوکر پاکستان آنیوالے 40 افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو واپس بھجوادیا گیا

اسلام آباد : دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حال ہی میں 40 افغان سکیورٹی اہلکاروں کو افغانستان کے حوالے کیا۔ یہ سیکیورٹی اہلکار فرار ہوکر پاکستان آگئے تھے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے فرار ہونے والے 40 اے این ڈی ایس کے افسران اور جوانوں کو ریسکیو کر کے عزت کے ساتھ واپس کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے اے این ڈی ایس ایف کی جانب سے درخواست پر ہر قسم کی لاجسٹک مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔زاہدحفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے پرعزم ہے۔ افغان امن کیلئے اس اہم موقع پرتمام توجہ سیاسی تصفیہ پرمرکوزہونی چاہیے۔خیال رہے کہ افغان نائب صدراللہ صالح نے گزشتہ روز الزام لگایا تھا کہ پاکستان نے کابل انتظامیہ کو سپن بولدک میں طالبان کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔

لبیک اللھُم لبیک، عازمین حج حرم مکی پہنچ گئے آج کے روز سے طواف قدوم کا آغاز ہو گا

پاکستان کے دفترخارجہ نے ان الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس حوالے سے افغان فضائیہ کے ساتھ کسی قسم کی پیغام رسانی نہیں کی۔افغان حکومت نے سپین بولدک میں طالبان کیخلاف فضائی کارروائی سے آگاہ کیا تھا۔ پاکستان نے مثبت جواب دیتے ہوئے افغان سرزمین پر کسی بھی کارروائی کو اس کا حق قرار دیا تھا۔زاہد حفیظ نے بتایا کہ پاکستان نے اپنے علاقے میں سیکیورٹی فورسزاورآبادی کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے۔ تمام انتظامات اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کیے گئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان حکومت کے اپنی سرزمین پر کارروائی کے حق کوتسلیم کرتا ہے۔پاک فضائیہ نے اس حوالے سے افغان ایئرفورس کیساتھ کوئی بات چیت نہیں کی۔ ایسے بیانات پاکستان کی افغان امن کیلئے مخلصانہ کوششوں پرمنفی اثر ڈالتے ہیں۔ ضروری ہے کہ اس نازک موقع پر تمام توانائیاں وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل پر مرکوز کی جائیں۔

ماہرہ خان 40 سال کی عمر میں دوبارہ منگنی کرلی جلد ہی شادی بھی کررہی ہے ماہرہ کی چند نئی تصاویر

FOLLOW US