Friday May 17, 2024

خطبہ عرفات کا ترجمہ اردو کے علاوہ دیگر دس زبانوں میں نشر کیا جائے گا

ریاض : خطبہ عرفات کا ترجمہ اردو کے علاوہ دیگر دس زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔ تراجم منارۃ الحرمین پلیٹ فارم اور ایف ایم پر نشر ہوں گے۔ یہ بات سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے بتائی ہے۔خلیجی ویب سائٹ نے عاجل عاجل ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقدس مساجد کی انتظامیہ کے ماتحت ترجمے اور زبانوں کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر مشاری المسعودی نے سرکاری ویب سائٹ پر بیان میں کہا ہے کہ رہنمائی پروگرام کی بدولت زائرین سہولت و اطمینان کے ساتھ حج عمرہ و زیارت کے کام انجام دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر یہ سارے کام انجام دیے جارہے ہیں جب کہ سیکریٹری ترجمہ وتکنیکی امور احمد الحمیدی اس سارے پروگرام کی نگرانی کررہے ہیں۔

وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی، ن لیگ کیخلاف جارحانہ حکمت عملی تیار

ویب سائٹ کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ نیاس سال حج کے حوالے سے طواف کے لیے 25 ٹریک تیار کرلیے ہیں۔مقدس مساجد کی انتظامیہ نے طواف کے عمل کو آسان بنانے کے لیے نئے انتظامات بھی کیے ہیں۔ مطاف میں جانے اور وہاں سے نکلنے کے لیے متعدد راستے بنائے گئے ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے مسجد الحرام اور اس کے صحنوں کی 24 گھنٹے سینیٹائزنگ کے لیے 5 ہزار کارکنان کی خدمات حاصل کی ہیں۔یاد رہے کہ کورونا وبا کے باعث پاکستانیوں سمیت غیر ملکی عازمین رواں برس حج کے لئے سعودی عرب نہیں جاسکیں گے۔سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار افراد ہی حج کرسکیں گے۔ جاری اعلامیے کے مطابق کسی ملک کے شہریوں کو رواں سال حج کیلیے نہیں آنے دیا جائے گا۔ بیرون ملک رہنے والے افراد کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں قائم سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ حج کے حوالے سے ابھی کچھ حتمی طور پر طے نہیں کیا گیا۔

’یہ میں ہوں، یہ ہمارے دادا ہیں اور ہم ان کی شادی کرارہے ہیں‘،70سالہ شخص کی پوتی اور شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

FOLLOW US