Wednesday May 8, 2024

’یہ میں ہوں، یہ ہمارے دادا ہیں اور ہم ان کی شادی کرارہے ہیں‘،70سالہ شخص کی پوتی اور شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد : کہتے ہیں عمر جتنی بھی ہوجائے اگر دل جوان ہو تو آپ کبھی بوڑھے نہیں ہوتے، اس کی زندہ مثال اسلام آباد میں 70سالہ بزرگ شخص کی شادی ہے، جس کے پوتے پوتیاں بھی ہیں۔ تاہم انہوں نے اپنی تنہائی سے عاجز آ کر اپنا نیا ازدواجی سفر شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پوتے پوتیوں نے 70 سال کے دادا جی کی شادی کروادی۔ 70 سالہب بزرگ کی پوتی نے کہا کہ ’یہ میں ہوں، یہ ہمارے دادا ہیں اور ہم ان کی شادی کرارہے ہیں‘۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ پروفیسر گلزار کی اہلیہ کا انتقال ہوا تو کچھ عرصے بعد ان کے بچوں نے اپنے بابا کا گھر بسانے کا فیصلہ کیا۔پروفیسر گلزار کی شادی کے لیے گھر والوں نے دلہن ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا، رشتے کی بات چلی تو پروفیسر گلزار اور نزہت یاسین نے پہلی ملاقات میں ہی شادی کا فیصلہ کرلیا۔

شہباز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مفاہمت کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

دادا جی کی شادی کے دن طے پائے تو دونوں جانب سے اس خوشی کو دھوم دھڑکے سے منانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا اور پھر ایک یا دو دن نہیں شادی کی تقریبات ہفتوں چلتی رہیں۔شادی کے دن پروفیسر گلزار بیٹے، بیٹیوں اور پوتے پوتیوں کے جھڑمٹ میں دلہن بیاہ لائے۔شادی کے دن دادا کے پوتے پوتیاں بھی خوش نظر آئے، ایک پوتی نے دادا جی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میں ہوں، یہ میرے دادا جی ہیں اور ہم دادا کی شادی کروارہے ہیں۔ ‘شادی میں شریک لوگوں نے پروفیسر صاحب اور نزہت کو خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے ڈھیروں دعائیں دیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں بزرگوں کی شادی کا رواج کافی کم ہے ۔ اس حوالے سے ہمارے معاشرے میں دقیانوسی باتوں نے جنم لے رکھا ہے، جس کی وجہ سے بزرگ افراد بڑھاپے میں شادی نہ کر پاتے، تاہم اسلام آباد میں 70کے بزرگ شخص کی شادی اس دقیانوسی سوچ کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی، ن لیگ کیخلاف جارحانہ حکمت عملی تیار

FOLLOW US