Thursday May 16, 2024

مسافروں سے بھرا طیارہ لاپتہ ،سمندر میں گرنے کی اطلاعات

ماسکو: روسی طیارہ 29 مسافروں کے ہمراہ لاپتا ہو گیا،سمندر میں گر کر تباہ ہو نے کی اطلاعات گردش کرنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق روسی طیارے اے این 26 پر 29 مسافر سوار تھے اور وہ لینڈنگ کی تیار ی کر رہا تھا کہ اچانک ’ کامچٹکا پینن سولا‘ کے مقام پر اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔ حکام کا بتانا ہے کہ جہاز جس وقت لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا تو جہاز کی جانب سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق رابطہ نہیں کیا گیا ۔متضاد اطلاعات ہیں کہ جہاز ممکنہ طور پر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب اس خدشے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے کہ طیارہ کوئلے کی کان کے نزدیک گر کر تباہ ہواہے ، حکام کی جانب سے دو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے جہاز کو تلاش کرنے کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا گیاہے۔طیارے میں 6 اراکین پر مشتمل عملہ اور دو بچوں سمیت 29 افراد سوار ہیں۔

عمران خان نے خاص سفارش پر مولانا فضل الرحمن کو ’ڈیزل ‘کہنا چھوڑدیا۔۔۔مولانا طاہر اشرفی کا انکشاف

مریم نواز آپ کہاں ہیں؟ پوری قوم آپ کو بلا رہی ہے جلسے میں مریم نواز نہیں تھی اس لیے میں نے جلسہ ہی نہیں دیکھا

FOLLOW US