Monday January 20, 2025

23 سالہ نوجوان جنسی قوت بڑھانے والی دوا “ویاگرا” کے دھوکے میں زہریلی گولی کھانے کے باعث جاں بحق

قاہرہ : 23 سالہ نوجوان جنسی قوت بڑھانے والی دوا “ویاگرا” کے دھوکے میں زہریلی گولی کھا بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق مصر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنسی قوت بڑھانے کا شوق ایک شادی شدہ نوجوان کی زندگی نگل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 23 سالہ مصری نوجوان نے ایک رات جنسی قوت بڑھانے کیلئے مشہور دوا “ویاگرا” کھائی تاہم پھر چند ہی گھنٹوں کے بعد موت کے منہ میں چلا گیا۔ صبح جب نوجوان کی بیوی نیند سے بیدار ہوئی تو اپنے شوہر کی حالت دیکھ کر چیخ اٹھی۔ خاتون کی چیخ و پکار کے بعد گھر میں موجود افراد جب کمرے میں پہنچے تو زہر کی گولی کھانے والے نوجوان کی تشویش ناک حالت دیکھنے کے بعد پورے گھر میں کہرام مچ گیا۔

وفاقی بجٹ بڑی آسانی سے قومی اسمبلی سے پاس ہو گیا، ن لیگ میں پاور کرائسز زیادہ بڑھ گیا ہے۔فواد چوہدری

گھر والوں کو ابتدائی طور پر شک ہوا کہ نوجوان نے خود کشی کی ہے۔ تاہم بعد ازاں ہسپتال میں نوجوان کی بیوی نے انکشاف کیا کہ اس کے شوہر نے رات کے وقت ایک دوا کھائی تھی جس کے بعد اس کی حالت غیر ہوئی۔ خاتون کے انکشاف کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے نوجوان کی لاش کا معائنہ کیا اور پھر انکشاف ہوا کہ نوجوان نے فصلوں کیلئے استعمال ہونے والے زہریلے کیمیکل کو جنسی قوت بڑھانے والی دوا “ویاگرا” کی گولی سمجھ کر کھا لیا اور پھر اسی باعث اس کی موت واقع ہو گئی۔

News Source: UrduPoint

FOLLOW US