Tuesday January 21, 2025

وفاقی بجٹ بڑی آسانی سے قومی اسمبلی سے پاس ہو گیا، ن لیگ میں پاور کرائسز زیادہ بڑھ گیا ہے۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ بڑی آسانی سے قومی اسمبلی سے پاس ہو گیا۔ انہوں ںے کہا کہ ہمارے سارے اراکین ایوان میں موجود تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ ن لیگ میں پاور کرائسز زیادہ بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف کے جھگڑے میں قیادت کی گرفت پارٹی پر کمزور ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان میںشہبازشریف نہیں آئے اور 30 کےقریب ان کے اراکین بھی غیر حاضر رہے۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے اراکین نے وزیراعظم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا ترقیاتی بجٹ پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیا گیا جب کہ بجٹ میں نئے ٹیکس بھی نہیں لگائے گئے ہیں

مولویوں نے فتوے لگائے اور کہا کہ تم دوزخ میں جاؤ گے بلقیس ایدھی نے اپنی اور عبدالستار ایدھی کی زندگی کے اہم پہلوؤں سے پردہ اُٹھا دیا

FOLLOW US