Sunday January 19, 2025

بھارتی کسان ایک بارپھر سڑکوں پر، پولیس کا لاٹھی چارج، نوجوت سنگھ نے ویڈیو شیئر کردی

دہلی: بھارتی پولیس کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظور ی کے لئے احتجاج کرنے والے متعددکسانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا ہے جس کی ویڈیو بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھونے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چندی گڑھ میں کسان اپنے حقوق کے حصول کےلئے مودی سرکار کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے ،کسانوں کی جانب سے احتجاج کے دوران مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ کسانوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو بلایا گیا تو مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا ہے اور مظاہرے میں شریک کئی کسانوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

سی پیک کا نقشہ مولانا فضل الرحمن نے بنایا جے یو آئی رہنما کی ویڈیو وائرل

دوسر ی جانب کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے کسانوں پر کئے جانے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کو ریاستی دہشتگردی قرار دیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے کسانوں پر تشدد اس لئے کیا جا رہا ہے کیوں کہ وہ کسانوں کو ان کے حقوق دینے سے قاصر ہے اور زبردستی کالے قوانین کو نافذ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست 2017سے جاری پروگرام کے تحت کسانوں کی مدد کرے۔ کانگریس رہنما کی جانب سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں پولیس کو کسانوں پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

FOLLOW US