لاہور : جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء علامہ خالد سومرو نے دعویٰ کیا ہے کہ سی پیک کا نقشہ مولانا فضل الرحمان نے بنایا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جے یو آئی رہنماء کو ایک جگہ تقریر کرتے ہوئے دیکھا جاکستا ہے ، جس میں علامہ خالد سومرو دعویٰ کر رہے ہیں کہ پاکستان کے سی پیک کا نقشنہ بنانے والا ، چائنہ کو سی پیک کا رستہ دکھانے والا ، ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر ایک ایک روٹ اور روڈ رستے کی نشاندہی کرنے والا نہ نوازشریف تھا ، نہ ہی آصف علی زرداری تھا ، نہ چیف آف آرمی سٹاف تھا ، وہ ملنگ تھا تو میرا اور آپ کا قائد مولانا فضل الرحمان تھا۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) نے امیر مولانا فضل الرحمان کی صحت کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل کر دی، ترجمان جےیوآئی(ف) اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی طبعیت میں بتدریج بہتری آئی ہے، ڈاکٹرز نے چند روز مزید ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کا مشورہ دیا ہے ، جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبعیت میں بتدریج بہتری آرہی ہے ، مولانا فضل الرحمان کی متعدد ٹیسٹ رپورٹس اگئی ہیں، چند رپورٹوں کا انتظار ہے ، ڈاکٹرز نے چند روز مزید مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن گزشتہ چند دنوں سے علالت کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مولانا کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے ، مولانا فضل الرحمان کی علالت کا سن کر تشویش میں مبتلا ہیں ، ملک و دنیا بھر کے کارکنوں، بہی خواہوں اور مسلمانوں سے درخواست ہے کہ اطمینان کے ساتھ مسلسل دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں ، دعا کریں مولانا صحتیاب ہوں اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف اپنی سرگرمیاں بھرپور انداز سے جاری رکھ سکیں۔