Tuesday May 7, 2024

بل گیٹس کی بیٹی بھی والدین کی علحیدگی پر بول پڑیں،یہ ہماری فیملی کے لئے ایک مشکل ترین وقت ہے،والدین کے ذاتی فیصلے پر تبصرہ نہیں کروں گی

نیو یارک : بل گیٹس کی بیٹی جینیفر بھی والدین کی علحیدگی پر بول پڑیں ۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی اور امریکی ارب پتی شخصیت بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کی بیٹی جینیفر نے والدین کی 27 سال بعد شادی ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری فیملی کے لئے ایک مشکل ترین وقت ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے والدین کی علیحدگی پر ردعمل دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہ والدین کی ذاتی فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گی۔جینیفر نے لکھا کہ محبت اور احساس کرنے والوں کی وہ شکر گزار ہیں ۔دنیا بھر سے بھیجے جانے والے پیغامات پر بھی تہہ دل سے ممنون ہیں۔

خیال رہے کہ بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میں علحیدگی ہو چکی ہے،بل اور میلنڈا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین نہیں ہے کہ اب ہم ایک جوڑے کی حیثیت سے ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 سالہ ازدواجی زندگی میں شاندار زندگی گزاری اور 3 بچوں کو پروان چڑھایا۔ ایک ایسی فاونڈیشن بنائی جو پور ی دنیا میں کام کرتی ہے تاکہ تمام لوگوں کو صحت مند اور کارآمد زندگی گزارنے کے قابل بنایا جا سکے۔ بل اور میلنڈا نے اعلان کیا کہ علحیدگی کے باوجود فلاحی منصوبے مل کر چلاتے رہیں گے۔خیال رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی ملاقات 1980 کی دہائی میں وقت ہوئی تھی۔میلنڈا، بل گیٹس کی مائیکرو سافٹ فرم میں ملازمت کرتی تھیں۔ 27 برس قبل دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کے تین بچے ہیں اور دونوں مل کر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن چلاتے ہیں۔

FOLLOW US