Friday May 17, 2024

مالی میں خاتون کے ہاں نوبچوں کی پیدائش 5 بچیوں اور4 بچوں کی پیدائش مراکش کے اسپتال میں ہوئی

بماکو:مالی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مالی کی وزیر صحت نے بتایاکہ 25 سال کی ماں اور تمام 9 بچے صحت مند ہیں، خاتون کی5 بچیوں اور4 بچوں کی پیدائش مراکش کے اسپتال میں ہوئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ عام طور پر بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش میں متعدد پیچیدگیوں کے باعث یہ عمل مشکل ہوجاتا ہے لیکن 25 سالہ خاتون کے ہاں ایسی کوئی پریشانی سامنے نہیں آئی۔

FOLLOW US