اماراتی حکومت نے اسرائیلی شہریوں پرایک اہم کاروبار کے دروازے کھول دیئے

       

ریاض: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیا ن گزشتہ سال اگست کے مہینے میں امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں امن سمجھوتہ طے پایا تھا ، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہو ا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سفارتی اور طبی میدانوں میں بھر پور تعاون شروع ہو چکا ہے۔ اماراتی اور اسرائیلی کمپنیاں، طب، ٹیکنالوجی، سائنس، زرعی مصنوعات کے شعبوں میں بھی مِل کر کام کر رہی ہیں۔ اسرائیلی مصنوعات متحدہ عرب امارا ت میں فروخت ہونا بھی شروع ہو گئی ہیں جن میں پھل اور سبزیاں بھی شامل ہیں۔ اب اماراتی حکومت نے ایک اور اہم شعبے میں اسرائیلی تاجروں کو شمولیت کی اجازت دے دی ہے۔

امریکی بلوم برگ نیوز ایجنسی کے مطابق دُبئی کی حکومت نے اسرائیلی تاجروں کو ’دُبئی گولڈ اینڈ کموڈیٹز ایکسچینج‘ میں کاروبار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب اسرائیلی تاجر امارات میں سونے کے کاروبار میں شریک ہو سکیں گے۔ گولڈ اینڈ کموڈٹیز کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ سے اسرائیلی تاجر بھی دُبئی میں سونے کا کاروبار کر سکیں گے۔ایکسچینج کو اسرائیلی سیکیوٹیز کمیشن کی جانب سے اجازت نامہ موصول ہو گیا ہے جس کے تحت اسرائیلی کمپنیاں دُبئی گولڈ اینڈ کموڈٹیز ایکسچینج کی ممبر شپ حاصل کر کے اس کی تمام سروسز اور پلیٹ فارمز سے استفادہ کر سکیں گی۔ اسرائیلی تاجر دُبئی کی سونے کی منڈی میں Market Makers کے طور پر کاروبار کر سکیں گے۔ دُبئی گولڈ اینڈ کموڈٹیز ایکسچینج بنیادی طور پر دُبئی سنٹر فار ملٹی کموڈٹیز کے زیر انتظام ہے۔ یہ دُبئی حکومت کا ایک سٹریٹجک منصوبہ ہے جس کا مقصد سونے کے کاروبار کو ریگولیٹ کرنا اور اس میں عالمی سرمایہ کاری کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارا ت کی ریئل اسٹیٹ کی مارکیٹ دُنیا بھر میں اپنا مقام اور شہرت رکھتی ہے۔ دُنیا بھر کے سرمایہ کار امارات میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں اربوں درہم کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ اب اسرائیلی ریئل اسٹیٹ سے جُڑی کمپنیوں اور افراد نے بھی امارات کی پراپرٹی کی مارکیٹ میں داخل ہونے کاارادہ بنا لیا ہے تاکہ امارات میں اپنی کاروباری جڑوں کو مضبوط بنا کر زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جائے۔ اسرائیل کے شہرتل ابیب کی ایک بڑی ریئل اسٹیٹ کمپنی بیو چیمپ اسٹیٹس کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر میتھیو بارٹنک نے بتایا کہ اسرائیلی سرمایہ کارامارات میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں داخل ہونے کے لیے بے چین ہیں۔

50 سے زائد اسرائیلی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے امارات میں پراپرٹی کا کاروبار کرنے کے سلسلے میں رابطہ کر کے معلومات لی ہیں۔ جبکہ وہ خود بھی کئی ڈویلپرز سے میٹنگ کر چکے ہیں۔بارٹنک کا کہنا تھا کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کے بعددونوں کے درمیان کاروبار کا حجم بھی بہت زیادہ بڑھے گا۔ امارات میں ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کی کامیابی کی وجہ سے اسرائیلی سرمایہ کاربھی اس شعبے میں خاصی دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ دوسری جانب امارات میں پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افرادکا کہنا ہے کہ امارات میں بھی بہت سے افراد اسرائیل کے ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ بارٹنک کا کہنا تھا کہ 20 اماراتی سرمایہ کاروں نے بھی اسرائیلی پراپرٹی مارکیٹ میں کاروبار کے لیے ان سے رابطہ کیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ، 3 ایف سی اہلکار شہید 5 زخمی ہوگئے
وزیراعظم عمران خان روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے مدینہ منورہ کی مقدس دھرتی پر پاؤں رکھنے سے پہلے اپنا جوتا اتار دیا
شہباز شریف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آگیا
اسلام آباد میں لاک ڈاون کا نفاذ ۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا اہم بیان سامنے آگیا
گورنر بلوچستان کا مستفعی ہونے سے انکار، وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں وزیراعظم ،وزیر اعلی کی اتنی حیثیت نہیں کہ مجھ سے استعفیٰ دلوائیں۔
پنجاب حکومت کا 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقا مات بند رہیں گے

سپورٹس
انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان اوردورہ انگلینڈ کی یقین دہانی کروا دی
کم عمرترین پاکستانی نوجوان نے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پرسبزہلالی پرچم بلند کردیا
بابراعظم نے آئی سی سی کے ’منتھ آف دی پلیئیر‘ کا اعزازبھی اپنے نام کرلیا
پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ قومی ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 147 رنز سے کامیابی
ہرارے ٹیسٹ، فالو آن کا شکار ہونے والی زمبابوین ٹیم نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 220 رنز بنالیے
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا حملہ ،شاہد آفریدی پھٹ پڑے، ادھر مسجد اقصی کی دیواریں، فرش، فلسطینی خون سے اور ادھر میری آنکھیں بے بسی کے آنسووئوں سے سرخ ہیں

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy