Sunday May 5, 2024

اسرائیل میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ، 44یہودی ہلاک

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل میں ایک مذہبی پروگرام کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کےنتیجے میں 44یہودی کچل کر ہلاک ہو گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے علاقے جبل الرجرمق میں واقع دوسری صدی کے مقبول ربی شمعون بار یوحائی کے مقبرے میں یہودیوں کے مذہبی تہوار ’’لگ باومر‘‘ کی مناسبت سے ایک تقریب جاری تھی جس میں نہایت قدامت پسند اور معروف اسکالر تقریر کر رہے تھے۔تقریب کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس سے 44 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں، زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

FOLLOW US