Tuesday May 14, 2024

دو اسلامی ملکوں کے مابین خوفناک جنگ چھڑگئی کئی درجن ہلاکتوں کی اطلاعات

تاشقند (مانیٹرنگ ڈیسک) دو وسطی ایشیائی ملکوں کرغزستان اور تاجکستان کے متنازع سرحدی علاقے میں جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 31افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔کرغزستان اور تاجکستان کی سرحدی آبادیوں کے درمیان زمین اور پانی کے مسائل پر آئے دن جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں تاہم غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس مرتبہ ان جھڑپوں میں دونوں ملکوں کے فوجیوں کی شمولیت کی وجہ سے تازہ جھڑپ کئی برسوں میں شدید ترین تھی۔دوسری جانب کشیدگی کم کرنے کیلئے دونوں طرف کے اہلکاروں کے مابین آج ملاقات ہوئی ہےجس کے بعد مشترکہ بیان میں کرغزستان اور تاجکستان نے حالیہ کشیدگی کو صرف اور صرف پُرامن طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

FOLLOW US