نئی دہلی : کورونا کیسز میں شدت کے باعث متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی بھارت پر سفری پابندیاں عائد کردی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نےبھارت سے آنے والی تمام کمرشل پروازوں پرپابندی لگادی ہے ، یہ پابندی بھارت میں کوروناوائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے ، جس کا اطلاق اگلے10 روز کیلئے ہوگا ، جس کے بعد بھارت سے آنے والے مسافروں کو یو اے ای میں داخلے سے پہلے 14 روز قرنطینہ ہونا پڑے گا۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی صورت انتہائی سنگین ہو چکی ہے ، گذشتہ روز بھی 3 لاکھ کے 32 ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 2 ہزار 256 کرونا مریض ہلاک ہوئے ،
بھارت اس وقت دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ، بھارت میں جنگی صورت حال جیسی ایمرجنسی پیدا ہو گئی،پچھلے 24 گھنٹوں میں 3ہزار افراد جاں بحق ہوئے ، آکسیجن ختم ہونے پر اسپتالوں نے ایس و ایس کے بینرزلگا دیے کیون کہ ملک بھر میں آکسیجن کی کمی واقع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صرف ایک دن میں ہندوستان بھر میں کورونا وائرس سے تقریبا 3 ہزار افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، کووڈ 19 سے شدید طور پر متاثر مریضوں کو آکسیجن پر رکھا جارہا ہے ، آکسیجن کی کمی کی وجہ سے تمام ریاستوں سے ناخوشگوار خبریں بھی آرہی ہیں ، جہاں ایک طرف ہسپتالوں میں داخل مریض آکسیجن کی عدم دستیابی کی وجہ سے جان کی بازی ہار رہے ہیں وہیں انڈیا میں روز بروز نئے متاثرین کی تعداد کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوتا جا رہا ہے۔ جب کہ ملک میں آکسیجن ختم ہونے پر اسپتالوں نے بینرز لگا دیے ، لوگ سلنڈر سڑکوں پر اٹھا کر آکسیجن ماسک لگائے پڑے ہوئے ہیں ، بھارت بھر میں لاشیں اٹھانے کے لئے گاڑیاں نہیں اور جلانے کے لیے لکڑیاں نہیں مل رہی ہیں ، ہنگامی حالات کے پیش نظر ہندوستان بھر کے اسپتالوں نے اایس او ایس کے ذریعے کہا ہے کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مریض دم توڑ رہے ہیں کیونکہ کووڈ19 کیسز کے نئے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں۔