جہاز کے پائلٹ کو پرواز کے دوران فالج کا اٹیک ہو گیا فالج کے اٹیک کے باعث جاپانی ائیر لائن کا کپتان بیہوش ہو گیا،پرواز کے فرسٹ افسر نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا

ٹوکیو : پیرس سے ٹوکیو جانے والی جاپانی ائیر لائن کے جہاز کے پائلٹ کو پرواز کے دوران فالج اٹیک آنے پر بے ہوشی کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں طیارے کو روس میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق جاپان کی آل نیپون ایئر ویز کی پرواز ڈریم لائنر کے ذریعہ پیرس سے ٹوکیو کے ہیندا ایئر پورٹ کے لئے جارہی تھی کہ کپتان کو فالج اٹیک کے باعث بیہوشی کا سامنا کرنا پڑا۔ پرواز کے فرسٹ افسر نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا اور پرواز کا رخ قریبی ہوائی اڈے کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا، جہاز میں عملے کے صرف سات ارکان سوار تھے۔جس کے بعد طیارے کو روس کے نووسیبیرک ایرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا اور فرانس سے روانگی کے ساتھ گھنٹے آٹھ منٹ بعد اے این اے کی پرواز نے میڈیکل بنیادوں پر محفوظ لینڈنگ کی۔جبکہ کپتان کو مشتبہ اسٹروک کے سبب اسپتال منتقل کر دیا گیا۔