Monday April 29, 2024

ترکی جنگی طیاروں کا عرب اسلامی ملک کے علاقوں پر حملہ

بغداد: عراق میں کرد ذرائع نے اس اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب العمادیہ ضلع میں کرد دیہات کو بم باری کا نشانہ بنایا۔عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ترکی کی فضائیہ کے طیاروں نے 7 دیہات پر بم باری کرتے ہوئے کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ ابھی تک ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا معلوم نہیں ہو سکا۔اس سے قبل جمعرات کے روز ترکی کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ شمالی عراق میں ترکی کے ایک فوجی اڈے کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں ایک ترک فوجی ہلاک اور نزدیکی گاں میں ایک بچہ زخمی ہو گیا۔وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا کہ بعشیقہ کے علاقے میں واقع فوجی اڈے پر بدھ کی شب تین راکٹ داغے گئے تھے۔ ان میں ایک راکٹ اڈے پر اور بقیہ دو نزدیک واقع ایک گائوں میں گرے۔

FOLLOW US