برلن : جرمن وزیردفاع آنے گریٹ کرامپ کیرنبار نے کہا ہے کہ افغانستان سے جرمن فوج کے انخلا کے تناظر میں افغانستان میں جرمن فوج کی مدد کرنے والے افغان باشندوں کو جرمنی میں پناہ دی جانا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آنے گریٹ کرامپ کیرنبار نے بتایا کہ جرمن حکومت پرگہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایسے افراد کا تحفظ یقینی بنائے، ن کی زندگیاں افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد خطرے میں ہوں گی۔ بات چیت میں جرمن وزیردفاع کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ایسے تمام افغان شہریوں کی مدد کی جائے، جنہوں نے افغانستان میں جنگ کے دنوں میں جرمن فوج کی مدد کی۔
ان کا کہناتھا کہ جرمنی کے لیے کام کرنے والے افغان شہریوں کو جرمنی میں رہائش کی درخواست دینے اور اس درخواست کی قبولیت کے عمل میں تیزی لانے اور اسے پورے طریقہ کار کو سہل بنانے کی ضرورت ہے۔ کرامپ کیرنبا نے سے بات چیت میں کہاکہ ہم ایسے افراد کی بات کر رہے ہیں، جنہوں نے ہمارے شانہ بہ شانہ کام کیا حتی کہ کچھ کیسز میں تو ان لوگوں نے اپنی سلامتی تک کی پرواہ نہیں کی۔ یہ وہ افراد ہیں، جو اپنی ذاتی حیثیت میں ہمارے ساتھ مل کر لڑے۔ مجھے لگتا ہے کہ اب جب کہ ہم افغانستان سے نکل رہے ہیں، وفاقی جمہوریہ جرمنی کی یہ گہری ذمہ داری ہے کہ ایسے افراد کو غیرمحفوظ حالت میں پیچھے نہ چھوڑ آئے۔