Tuesday January 21, 2025

2 سال تک ٹیکسی ڈرائیور نے ہراساں کیا،عمران خان کی سابق اہلیہ کا انکشاف

برطانیہ : وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ بھی ہراسگی کا شکار رہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دو سال تک ٹیکسی ڈرائیور نے ہراساں کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے برطانوی صحافی نے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ مرد یہ سمجھ سکتا ہے کہ ہم عورتیں بچپن سے ہی اپنے آپ کو کیسے دبا کر رکھتی ہیں۔ میں 14 سالہ کی عمر سے چابیاں اپنے ساتھ رکھتی ہوں اور اب بھی یہی سوچتی ہوں کہ اگر کوئی مجھے ہراساں کرے گا تو کیا مجھے چیخنے چلانے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

صحافی کی جانب سے کی گئی ٹویٹ پر جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ جی ہاں کچھ لوگوں ایسے بھی ہیں جو پیدل چلنے کی ڈر کی وجہ سے ٹیکسی میں سفر کرتے ہیں مگر انہیں بتاتی چلوں کہ یہ بھی محفوظ نہیں۔ جمائما نے سوالیہ انداز میں کہا کہ آپ میں سے کتنے لوگوں کو سفر کے دوران مرد ٹیکسی ڈرائیور سے ڈر لگا ہے ؟جمائما نے انکشاف کیا کہ میرے پاس ایک ٹیکسی ڈرائیور تھا جس نے مجھے دو سال تک ہراساں کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اب بھی وزیراعظم عمران خان کی بہترین دوست ہیں۔ بچوں کی وجہ سے دونوں کے مابین اچھے تعلقات ہیں ۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سابقہ اہلیہ ہونے کے باوجود عمران خان کی دوسری اور تیسری شادی پر انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ وہ اکثر ان کے اچھے اقدامات اور فیصلوں کو سراہتے ہوئے بھی نظر آتی ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے وقتاً فوقتاً عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹویٹر صارفین ” عمران خان سے محبت” سے متعلق اکثر ہی ان سے سوالات کرتے نظر آتے ہیں

FOLLOW US