Wednesday May 1, 2024

مواخذے کا سامنا کرنے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سزا سے بچ گئے۔

واشنگٹن: مواخذے کا سامنا کرنے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سزا سے بچ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ نے سابق صدر کو بری کردیا،57 اراکین نے مجرم قرار دینے کے حق میں اور 43 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ 7 ری پبلکن اراکین نے سزا کے حق میں ووٹ دیئے۔ ڈیموکریٹس کی جانب سے ٹرمپ پر 6 جنوری کو اپنے حامیوں کو پارلیمنٹ حملے پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔100 نشستوں پر مشتمل سینیٹ میں اس وقت ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے 50-50 ارکان ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے یا انہیں مجرم ثابت کرنے کے لیے ایوان کے دو تہائی ارکان کی حمایت یعنی 67 ووٹوں کی ضرورت تھی۔

FOLLOW US