Thursday March 28, 2024

برطانیہ میں شدید سردی،60سال بعد مشہور ترین دریا بھی جمنے لگا

لندن: برطانیہ میں واقع دریائے ٹیمز کا ایک حصہ شدید سردی کے باعث 60 سال میں پہلی بار جم گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں واقع دریائے ٹیمز اس سے قبل 1963 کی سردیوں میں جم گیا تھا تاہم اب 60 سال بعد ایک بار پھر حالیہ سردیوں میں دریا کا ایک حصہ جم گیا ہے جو پرندوں کے لیے اسکیٹنگ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ دریائے کے جمنے والے حصے میں دریا کا بہا انتہا آہستہ ہوتا ہے۔ لندن میں مقیم ایک شخص کا کہنا تھا کہ میں یہاں 13 برس سے مقیم ہوں لیکن میں نے اس دریا کو کبھی جمتے نہیں دیکھا۔1814 سے قبل دریائے ٹیمز شدید سردی کے باعث جم جاتا تھا

اور وہاں اسکیٹنگ کی جاتی تھی جبکہ 1608 میں یہ دریا 6 ہفتوں کے لیے جم گیا تھا۔واضح رہے کہ برطانیہ اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ علاقوں کا درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برطانیہ میں پڑنے والی سردی نے گزشتہ کئی سالوں کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔حکومت نے شدید سردی کے باعث لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کر رکھی ہے جبکہ اسکول میں بھی تعطیلات کر دی گئی ہیں۔

FOLLOW US