Tuesday June 10, 2025

چین کا بھارتی سرحد کے قریب دُنیا کا سب سے بڑا ڈیم بنانے کا منصوبہ۔۔۔بھارت کا شدید ردعمل بھی آگیا

بیجنگ : چین نے بھارتی سرحد کے قریب دنیا کا سب سے بڑا ڈیم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین نے ہمالیہ کے دامن میں بھارتی سرحد سے محض 30 کلو میٹر دور دنیا کا سب سے بڑا پن بجلی کا منصوبہ بنانے جا رہا ہے،آبی وسائل کو سنبھالنے کے انچارج بھارت کی وزارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ برہم پتھرا میں 10 گیگا واٹ منصوبے کے تعمیر کے ساتھ جواب دیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ برس نومبر میں چین کے سرکاری میڈیا نے تبت خودمختار خطے میں یارلنگ سانگپو دریا پر 60 گیگاواٹ میگا ڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ شئیر کیا تھا۔2060 تک کارنج فری کا مقصد لیے بیجنگ نے تبت میں ہن بجلی منصوبوں پر اپنی کوششیں دگنا کر دی ہیں۔انسانی حقوق کے گروپ اور ماحولیاتی ماہرین پن بجلی کے منصوبوں پر تنقید کی ہے۔

گذشتہ برس نومبر میں چین کے سرکاری میڈیا نے تبت خودمختار خطے (ٹی اے آر) میں یارلنگ سانگپو دریا پر 60 گیگاواٹ میگا ڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ شیئر کیا تھا۔2060 تک کاربن فری کا مقصد لیے بیجنگ نے تبت میں پن بجلی منصوبوں پر اپنی کوششیں دگنا کردی ہیں۔ دوسری جانب انسانی حقوق کے گروپ اور ماحولیاتی ماہرین نے پن بجلی کے منصوبوں پر تنقید کی ہے۔ تبت انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ ماحولیات کے سربراہ ٹیمپا گیلٹسن زملہ کا کہنا ہے کہ تبتی باشندوں نے اپنی زمین پر جو کچھ قدرتی ماحول دیکھا اور سنا تھا وہ سب کچھ کھو دیا ہے۔ ٹیمپا گیلٹسن نے کہا کہ چینی قبضے سے پہلے ہمارے پاس کوئی ڈیم نہیں تھے اس لیے نہیں کہ ہم اس کو نقصان پہنچانے کے قابل نہیں تھے بلکہ اس وجہ سے کہ ہمیں دریاؤں کا بے حد احترام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں ایک انتہائی سخت روایت ہے کہ کوئی بھی بعض نہروں کے قریب نہیں جائے گا اور نہ ہی کوئی ایسا کام کرے گا جس سے دریا سے نکلنے والی نہر یا دوسری نہر کو نقصان پہنچے، یہاں تک کہ آپ کو قوانین کی بھی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہر تبتی اس کی پاسداری کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی اپنی ترقی کے لیے کچھ بھی کرے گا اور یہ بہت مایوس کن بات ہے کیونکہ اس ضمن میں تبت کے باشندوں سے مشورہ نہیں کیا گیا۔اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ میگا ڈیم سائٹ بھارتی سرحد سے صرف 30 کلومیٹر کی دوری پر ہے اور سی سی پی یقینی طور پر اس کو ایک سیاسی آلے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرے گی۔