Thursday June 12, 2025

امریکہ میں پاکستانی خاتون ڈاکٹر کے چرچے امریکی سفارتخانے نے ’کارڈیک جادوگر‘ کا خطاب دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹر حنا چوہدری کو شعبہ طب میں خدمات انجام دینے پر ہیرو قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر امریکی سفارتخانے کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے ، جس میں پاکستانی ڈاکٹر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ’کارڈیک جادوگر‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔ امریکی سفارتخانے نے لکھا کہ ڈاکٹر حنا چوہدری ناصرف ایک کارڈیا لوجسٹ بلکہ سائنس دان اور محقق بھی ہیں ، جن کی طرف سے ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنے والے مریضوں کے پٹھوں کی نشوو نما کے حوالے سے ایک جدید طریقہ کار متعارف کروایا گیا ، اس طریقہ کار کو اب مختلف مریضوں پر آزمایا جارہا ہے ، جو کہ بہت مفید بھی ثابت ہورہا ہے۔

امریکی سفارتخانے کی فیس بک پوسٹ کے مطابق ڈاکٹر حنا چوہدری کا نام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے اہم عہدیدارون میں بھی شامل ہے جب کہ انہوں نے نیشنل ریسرچ سروس کا ایواڈ بھی اپنے نام کیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر حنا چوہدری کا شمار دنیا کی 20 بااثر مسلم خواتین میں ہوتا ہے۔ دوسری طرف پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کے لیے شاندار روزگار کے مواقع میسر آ گئے ، اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن پاکستان کے مطابق کویتی حکومت نے پاکستان سے 6 سو ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ڈیمانڈ کر دی ، اس سلسلے میں پاکستان سے 196 افراد پر مشتمل طبی عملہ کورونا کے انسداد کے لیے کویت پہنچ گیا ہے۔ پاکستانی طبی عملے میں 41 ڈاکٹر ، 131 نرس اور 24 ٹیکنیکلز ہیں جو کویت کے مختلف ہسپتالوں میں خدمات انجام دیں گے پاکستان میں کویت کے سفیر نصار المطیری نے طبی عملہ ارسال کرنے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔تاہم ابھی کویتی حکومت کو پاکستان سے مزید ڈاکٹرز اور نرسز کی ضرورت ہے۔ پاکستانی وورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کویت نے جون 2021ء تک ایک ہزار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیمانڈ کی ہے۔کویتی حکومت کی جانب سے مختلف ہیلتھ سیکٹرز میں میں سپیشلسٹ افراد کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے ، گزشتہ دو ماہ میں اس سلسلے میں چار مرتبہ اشتہار جاری کیے گئے ہیں۔