واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی ریاست وسکنسن کی ایک ساٹھ سالہ خاتون نے ترک ڈرامہ “ارطغرل غازی” سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا۔ ان کا نام اب خدیجہ رکھا گیاہے جو کہ ایک چھوٹے سے قصبے کی رہائشی ہیں اور جنہیں ترگت اور سلجان خاتون کے کردار کافی پسند آئے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر وہ کافی متاثر ہوئیں اور ان کا زندگی کے بارے میں سوچ کا رخ تبدیل ہو گیا۔خدیجہ کا کہنا ہےکہ انہیں تاریخ سے لگاو ہے جس کی وجہ سے ان کی توجہ اس ترک ڈرامے کی طرف گئی اور مجھے اسلام کے بارے میں جاننے اور اس کا مطالعہ کرنےکا موقع ملا ،
میں نے قرآن انگریزی میں کئی بار پڑھا اور اب میں پہلی فرصت میں ترکی جانا اور وہاں رہنا چاہتی ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ترک کھانوں کی بھی دلدادہ ہیں اور گھر میِں بنانے کی کوشش بھی کرتی ہیں،ان کے آبا و اجداد ناروے سے امریکہ آکر آباد ہوئے جن کے ڈی این اے میں ترک نسل کا امتزاج بھی ملتا ہے۔