تاشقند (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ترکی اور ایران کے ساتھ مل کر تین ملکی ریلوے نیٹ ورک کا حصہ بننے کےلئے لائحہ عمل تیا رکر لیاہے۔بتایا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان، ایران اور ترکی نے برسوں سے زیر التوا اسلام آباد، تہران اور انقرہ ریلوے لائن بحال کر کے کارگو ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ جبکہ اب پاکستان افغانستان اور ازبکستان کیساتھ بھی ریلوے لنک بحال کرنے کا فیصلہ کر چکا۔ اس حوالے سے تاشقند میں اہم تنقید کا انعقاد ہوا۔افغانستان کے وزیر خارجہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان نے تینوں ممالک کے درمیان ریلوے لنک قائم کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔
