Monday May 6, 2024

مودی کا سگا بھائی بھی بی جے پی کیخلاف دھرنے پر بیٹھ گیا

لکھنؤ : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے چھوٹے بھائی پرہلاد مودی بھی بڑے بھائی کی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف دھرنے پر بیٹھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے لکھنؤ ایئر پورٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے چھوٹے بھائی پرہلاد مودی نے حکومتی اقدامات کیخلاف دھرنا دے دیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرہلاد مودی اپنے حامیوں کو پولیس کے ذریعہ گرفتار کیے جانے کے عمل سے ناراض ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ گرفتار افراد کو جلد از جلد آزاد کیا جائے۔

آل انڈیا فیئر پرائس شاپس فیڈریشن کے نائب صدر پرہلاد مودی اس سے قبل بھی بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کرچکے ہیں، ایک سابقہ بیان ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت عوام کی توقعات کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے قوت ارادی نہیں رکھتی۔ پرہلاد نے بی جے پی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھاکہ اگر حکومت عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دیتی تو اتر پردیش و بہار کے اسمبلی انتخابات میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، بصورت دیگر یوپی اور بہار میں وہی ہوگا جس کا سامنا دہلی میں بی جے پی کو ہوا تھا۔

FOLLOW US