Monday April 29, 2024

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر بڑی پابندی عائد کردی

ریاض : سعودی حکومت نے کورونا کے وبا کے پیش نظر پاکستان سمیت20ممالک کے شہریوں پر عارضی پابندی عائد کردی ہے، سفارت کاروں، ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اس حوا لے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے پاکستان سمیت 20 ممالک کے مسافروں پر دوبارہ پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق 3 فروری سے ہوگا۔ جن افراد پر عارضی پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں 20ممالک کے شہری شامل ہیں جبکہ سفارت کاروں، ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرا ردیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق فیصلے میں متحدہ عرب امارات، جرمنی ، امریکا، انڈونیشیا، اٹلی، برازیل، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقہ، فرانس، لبنان، مصر، بھارت اور جاپان بھی شامل ہیں۔ فیصلے کا اطلاق کل بروز بدھ سے ہوگا۔

FOLLOW US