Tuesday January 21, 2025

’’میانمار کی فوج اقتدار سے دستبردار ہوجائے‘‘ فوجی بغاوت پر امریکی صدر جو بائیڈن نے سنگین پابندیوں کی دھمکی دے دی

واشنگٹن : امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے میانمار پر پابندیوں کی دھمکی دے دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ میانمار کی فوج اقتدار سے دستبردار ہوجائے اور ملک سے مارشل لاء کا خاتمہ کردیا جائے بصورت دیگر میانمار کے خلاف سنگین پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔ یہاں واضح رہے کہ میانمار میں فوج اور جمہوری حکومت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد فوج نے وزیراعظم آنگ سان سوچی، میانمار کے صدر سمیت متعدد رہنماوٴں کو گرفتار کر لیا ہے ، میانمار میں انتخابات کے بعد آج پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آنگ سان سوچی کی پارٹی نیشنل لیگ آف ڈیمو کریسی نے انتخابات میں حکومت بنانے کیلئے معقول نشستیں حاصل کر لی تھیں اور انتخابات کے بعد آج پیر کو پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ جب کہ دوسری جانب میانمار کی فوج نے انتخابات کے نتائج کو جعلی قرار دیا تھا ، فوج نے حکومت سے پیرکوہونے والا پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کر رکھا تھا لیکن معاملات حل ہونے نہ ہونے پر آج میانمار میں فوج دوبارہ حرکت میں آئی اور میانمار کے صدر ون مائینٹ ، آنگ سان سوچی سمیت متعدد رہنماوٴں کو گرفتار کر لیا ، فوج نے نیشنل لیگ آف ڈیمو کریسی کے متعدد رہنمائوں کو بھی گرفتار کر لیا ، فوج کی جانب سے میانمار کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر گشت بھی شروع کر دیا ، جب کہ دارالحکومت ینگون میں فوج نے ٹیلیفون اور انٹرنیٹ لائنز بھی کاٹ دی ہیں جس کو بعد انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس معطل ہو گئی ہیں۔

اس سارے معاملے پر پہلی بار امریکہ کی طرف سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے جس میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے میانمار پر پابندیوں کی دھمکی دے دی ، امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ میانمار کی فوج اقتدار سے دستبردار ہوجائے اور ملک سے مارشل لاء کا خاتمہ کردیا جائے بصورت دیگر میانمار کے خلاف سنگین پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔

FOLLOW US