Friday May 17, 2024

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ ختم ہوگیا، معاہدہ ختم ہونے کی ساری ذمہ داری افغان حکومت پرڈال دی گئی۔

واشنگٹن : افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ ختم ہوگیا ہے، امریکا نے کہا کہ یہ معاہدے پر عملدرآمد نہیں کررہے، تاہم مئی تک فوجیں واپس نہیں جائیں گی، جبکہ طالبان نے بھی جنگ بندی کرنے سے انکار کردیا، معاہدہ ختم ہونے کی ساری ذمہ داری افغان حکومت پرڈال دی گئی۔ سی ا ین این کے مطابق ترجمان پینٹا گون کا میڈیا بریفنگ میں کہنا ہے کہ امریکا مئی 2021ء تک افغانستان سے اپنی فوجیں واپس نہیں لے کر جائے گا کیونکہ طالبان نے امریکا کے ساتھ معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔

افغان طالبان کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت فروری 2020 میں امعاہدے دستخط کیے گئے تھے، معاہدے میں طالبان کے ساتھ پرتشدد اور دہشتگردی کی کاروائیوں کو روکنے اور کالعدم تنظیموں سے تعلقات منقطع کرنے کا طے پایا تھا۔ معاہدے پر عملدرآمد کی صورت میں امریکی فوج کا مئی تک افغانستان سے انخلاء ہوجائے گا، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار چھوڑنے سے چند روز قبل ہی افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد 2500 رہ گئی تھی۔ لیکن اب امریکا نے اعلان کیا ہے کہ مئی2021ء تک فوجیں وہاں موجود رہیں گی۔ اب ترجمان پینٹاگون نے کہا ہے کہ طالبان نے دہشتگرد کاروائیاں اور سکیورٹی فورسز پر حملے روکنے کیلئے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے۔جس کے باعث مذاکرات کو آگے بڑھانا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

FOLLOW US