Wednesday May 1, 2024

امریکی فوج میں خواجہ سرا ئوں کی بھرتی پر پابندی ختم ، جوبائڈن نے وعدہ پورا کر دیا

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی شمولیت پرعائد پابندی ختم کردی ہے ۔ نو منتخب امریکی صدربائیڈن نے انتخابی مہم کے دوران کیا گیا وعدہ پورا کردیا اور ایگزیکٹوآرڈر پر دستخط کردیے۔ سابق امریکی صدر براک اوباما نے فوج میں خواجہ سرا ئوں پر پابندی کی پالیسی کو ختم کر دیا تھا اور انہیں آزادانہ طور پر فوج میں نوکری کی اجازت دی تھی۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خواجہ سرا فوج میں کسی بھی حیثیت میں کام نہیں کر سکتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج میں خواجہ سرائوں پر پابندی کو دوبارہ لاگو کرنے کے لیے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔

FOLLOW US